افغانستان سے فوج کے انخلامیں توسیع ہو گی یا نہیں؟ امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلہ سنا دیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے فوج کے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی تھی،تاہم دعوی کیا جارہا تھا کہ امریکہ انخلا میں توسیع کا اعلان کرسکتا ہے مگر اب صدر جوبائیڈن نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امریکی افواج افغانستان سے 31 اگست تک نکل جائیں گی۔واضح رہے کہ طالبان ترجمان کی جانب سے آج کی گئی پریس کانفرنس میں بھی امریکہ پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہے اور انخلا میں توسیع نہ کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close