سعودی عرب واپسی کے منتظر پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی، سعودی عرب نے واپسی کی مشروط اجازت دیدی

ریاض (پی این آئی) پاکستان میں پھنسے تارکین وطن کو سعودی عرب واپسی کی مشروط اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب واپس جانے کے منتظر پاکستانیوں کو سعودی حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت ایسے تمام ممالک جن پر سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، ان ممالک میں موجود تارکین کو سعودی عرب واپسی کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق مملکت سے کرونا ویکسین کی 2 ڈوز لگوا کر ایگزٹ ری اینٹری ویزہ پر بیرون ملک جانے والے تارکین کو واپسی کی اجازت ہو گی۔ تاہم ابھی یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ اس فیصلے کا اطلاق کس تاریخ سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close