پاکستانی کس شرط پر متحدہ عرب امارات آسکتے ہیں؟ سفری ہدایت نامہ جاری

دبئی (پی این آئی)متحدہ عرب امارات آنے والے پاکستانیوں کیلئے نئے قوانین کا اعلان، وزٹ ویزاپرآنےوالے پاکستانی مسافر تیسرےملک کےذریعےیواےای آسکتے ہیں،مسافروں کو 14دن کسی اور ملک میں گزارنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے پاکستانیوں کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت وزٹ ویزاپرآنےوالوں کو 14دن کسی اور ملک میں گزارنے ہوں گے۔متحدہ عرب امارات آنے والے مخصوص ممالک کے مسافروں کیلئے نئےقوانین کا اعلان کردیا گیا ، مخصوص ممالک کے مسافر تیسرےملک کےذریعےیواےای آسکتے ہیں۔وزٹ ویزاپرآنےوالوں کو 14دن کسی اور ملک میں گزارنے ہوں گے ، سہولت پاکستان، نیپال، بھارت،نائیجیریا اور یوگنڈا کے ممالک کیلئے ہیں۔یاد رہے اس سے قبل یواےای نے پاکستان سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کردی تھی ، جس کے مطابق پاکستانی مسافروں کو 4 گھنٹے پرانی پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔بعد ازاں این سی او سی نے متحدہ عرب امارات کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای کیلئے پرواز کی روانگی سے اڑتالیس گھنٹے قبل کی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی، پی سی آر ٹیسٹ یو اے ای کی منظور شدہ لیبارٹری سے کرانا ہوگا، اس کے علاوہ یو اے ای روانگی سے چار گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر منفی ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا۔خلیج ٹائمز کی جانب سے امارات واپس آنے کے منتظر چند پاکستانیوں کے سوالات کے جواب دیئے گئے ہیں۔ ۔ دُبئی کے ویزہ ہولڈرز اگر اپنے ویزے کی مُدت ختم ہونے سے متعلق سٹیٹس چیک کرنا چاہتے ہیں تو وہ مندرجہ ذیل لنک پر جا کر اپنے پاسپورٹ نمبر یا اماراتی آئی ڈی نمبر کا اندراج کر کے اپنا مقصد حل کر سکتے ہیں۔دُبئی کے علاوہ دیگر ریاستوں یعنی ابوظبی، شارجہ، عجمان، اُم القوین، فجیرہ اور راس الخیمہ کے ویزہ ہولڈرز اگر اپنے رہائشی ویزے کے کارآمد ہونے سے متعلق اسٹیٹس معلوم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرنا ہوگا۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنر افیئرز (GDRFA) کی ویب سائٹ پر آگاہ کیا گیا ہے کہ امارات واپسی کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں