کندھے پر رومال ڈالے سابق افغان آرمی چیف کابل سے نکلنے والوں کی قطار میں ائر پورٹ کے باہر کھڑے ہو گئے

کابل (پی این آئی) افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کی افغانستان سے نکلنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے انتظار کرتے تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولی محمد احمد زئی قمیص شلوار زیب تن کیے، کندھے پر رومال بھی ڈال کر کابل سے نکلنے کے خواہشمندوں کی قطار میں حامد کرزئی ائر پورٹ ک باہر کھڑے ہیں۔نئے گروہ کے کابل پر کنٹرول کے بعد

حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ملک سے جانے والے خواہشمند افراد کا رش لگا ہوا ہے، اسی رش میں کھڑے سابق افغان آرمی چیفجنرل ولی محمد احمد زئی بھی موجود ہیں۔ سابق افغان آرمی چیف کی وائرل ہونے والی تصویروں میں سے ایک میں تو وہ منتظر کھڑے ہیں جبکہ ایک میں وہ وہیں ہجوم میں نیچے زمین پر بیٹھے دکھائی دے رہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close