چلو چلو دبئی چلو، پاکستان سمیت 6 ملکوں کے لیے ویزے کھول دیئے گئے

دبئی (پی این آئی) دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سمیت 6 ممالک کے لیے ویزٹ ویزے کھول دیے گئے ہیں اور اس حوالے سے، دبئی حکومت کی ایئر لائن پر قواعد و ضوابط جاری کردیے گئےہیں۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری سیاحتی ویزے پر دبئی جاسکتے ہیں دیگر ممالک میں نیپال، نائیجریا، سری لنکا، بھارت اور یوگینڈا شامل ہیں۔اعلان کے مطابق 6 ممالک کے سیاح براہ راست نہیں بالواسطہ طور پر دبئی جاسکتے ہیں، سیاحوں کو دبئی پہنچنے سے پہلے 14 دن کسی اور ملک میں بسر کرنے ہوں گے۔۔۔۔۔

زرتاج گل نے نور مقدم کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) زرتاج گل نے نور مقدم کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد میں گذشتہ ماہ قتل کی گئی نور مقدم کے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ نور مقدم کے قاتل کو پھانسی ہونی چاہیے،کیا نور مقدم کی چیخیں ہمسایوں ،گارڈز اور سڑک پر چلتے افراد نے نہیں سنی ہوں گی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close