افغان شہریوں سے دھوکہ ہو گیا، وہ سمجھے ہم امریکہ جا رہے ہیں

دبئی (پی این آئی) کابل ائر پورٹ سے امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے نکالے جانے والے افغان شہریوں کو امریکہ نہیں لے جایا جائے گا بلکہ امریکہ کی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی ہے۔ امریکہ نے امارات سے درخواست کی تھی کہ دیگر ملکوں میں ان کی مستقل بندوبست سے قبل عارضی طور پر انہیں رہائش فراہم کی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی درخواست پر پانچ ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں دیگر ممالک منتقل کردیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close