واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست ہوئی ہے، بائیڈن انتظامیہ بری طرح ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ری پبلکن ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر بائیڈن پر برس پڑے اور کہا جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، وہ افغانستان میں ناکام ہوگئے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے طالبان کو کھلا راستہ دیا اور انخلا کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن سے دشمن خوفزدہ ہے اور نہ اس کی کوئی عزت کرتا ہے، افغانستان میں ہونے والی شکست دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست قرار پائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں