پاکستانیوں کیلئے ویزہ سروس بحال، متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے پاسپورٹ کے حامل افراد سیاحتی دورے پرمتحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہری بھی یو اے ای جا سکیں گے، پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے ہر ملک کے لیے قواعدوضوابط مختلف ہوں گے۔ پاکستانیوں کیلئے ویزہ سروس بحال ، متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close