امریکی ائیرلائنز کے طیارو ں کو کابل بھیجنے سے صاف انکار کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

واشنگٹن (پی این آئی)امریکہ نے افغانستان سے نکلنے والوں کے لیے نجی ایئر لائنز کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایئر لائنز کے طیارے کابل نہیں جائیں گے، تیسرے ملک سے مسافروں کو لفٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مختلف امریکی ایئر لائنز کے 18 طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب ڈچ حکومت نے اپنے باشندوں کے انخلا کی کوششوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اضافے فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا۔برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے13اگست سےاب تک تقریبا4ہزارافراد کو افغانستان سے نکالا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی فوجیوں کے ذریعے نکالے جانے والوں کی اکثریت افغان ہیں جنہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں برطانیہ کی مدد کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں