کابل(پی این آئی)افغان طالبان کی افغانستان کے ناقابلِ تسخیر سمجھنے جانے والے صوبہ پنجشیر کی جانب پیش قدمی، نئی حکومت نے پنجشیرکا کنٹرول حوالےکرنےکیلئے احمد مسعود کو چندگھنٹےکی مہلت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے وادی پنجشیر کا کنٹرول حوالےکرنےکے لیے شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کو چندگھنٹےکی مہلت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود کو نئی حکومت نے پنجشیر پر قبضے کے حوالے سے الٹی میٹم دے دیا ہے تاہم احمد مسعود نےکہا ہےکہ اگر نئی حکومت نے وادی پر قبضےکی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑےگا۔احمد مسعود کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی خاطر نئی حکومت کے ساتھ مل کر وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم اگر نئی حکومت نے مذاکرات سے انکار کیا تو جنگ ناگزیرہوگی، ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور نئی حکومت کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنے والد کا خون معاف کرنےکو تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں