سرینگر (پی این آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور کہا ہے کہ مودی افغانستان سے سبق لے جہاں نئی افغان حکومت نے اقتدار پر قبضہ کیا اور امریکا کو بھگا دیا۔ محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو خبردار بھی کیا کہ ہمارا امتحان نہ لیں اور اپنے طریقے درست کریں، صورتحال کو سمجھیں اور دیکھیں کہ آپ کے پڑوس میں کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے قابض حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات اور اس کی خصوصی حیثیت واپس لینے پر بھی زور دیا۔ افغانستان کے بعد کشمیر کی آزادی؟ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو وارننگ دیدی گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں