کابل میں موجود امریکی شہریوں پر پابندی لگا دی گئی

کابل ( پی این آئی ) افغانستان مین امریکہ کے سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ سکیورٹی خدشات کے باعث کابل کے ہوائی اڈے کی طرف نہ جائیں ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ کابل ائیرپورٹ کے دروازوں کے باہر سکیورٹی خدشات لاحق ہو سکتے ہیں ، ہم اپنے شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ کی جانب مت آئیں ۔سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت کے کسی نمائندے کی جانب سے اشارہ ملنے تک امریکی شہری ائیرپورٹ کے دروازوں کی جانب مت آئیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں غیر ملکی اور افغان شہری افغانستان سے نکلنے کی کوشش کیلئے ہوائی اڈے کا رخ کرتے ہیں ۔ کابل میں موجود امریکی شہریوں پر پابندی لگا دی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close