برطانیہ پہنچنےوالا پانچ سالہ افغانی بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )برطانیہ پہنچنےوالا پانچ سالہ افغانی بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ شیفیلڈ ہوٹل کی کھڑکی سے گرنے والے افغانی بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ چند روز قبل افغانستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔مؤقر امریکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق ساؤتھ یارکشائر پولیس نے بچے کی شناخت محمد منیب مجیدی کے نام سے کی ہے۔معروف برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق بچے کے جاں بحق ہونے پہ برطانوی وزرا پر اہم نوعیت کے سوالات اٹھ رہے ہیں جب کہ پولیس اس کی موت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپیل بھی کر رہی ہے۔ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے پولیس افسران موجود ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت ہوٹل میں تمام عملہ موجود تھا۔ رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں اس میں سیکیورٹی اور فائر وارڈنز بھی تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close