اشرف غنی کی بیٹی امریکہ میں کیا کر رہی ہے؟

نیویارک (پی این آئی) افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار کے بعد متحدہ عرب امارات پناہ لے چکے ہیں اور ان کے بارے میں ان کے ساتھی بتا رہے کہ وہ اپنے ہمراہ کروڑوں ڈالر کی رقم لے کے گئے ہیں۔ اشرف غنی کے اہل خانہ پہلے سے ہی امریکہ میں مقیم ہیں اور وہ کبھی بھی ان کے ہمراہ افغانستان منتقل نہیں ہوئے۔ اشرف غنی کی بیٹی بیرون ملک عیش و آرام کی زندگی گزار رہی ہیں۔ اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی مریم غنی بروکلین کے کلنٹن ہل کے ایک پرتعیش گھر میں رہتی ہیں۔ وہ امریکہ میں پیدا ہوئیں اور وہیں انہوں نے پرورش پائی۔ان کی بیٹی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ غیر روایتی طرز زندگی گزار رہی ہیں جو افغانستان کی خواتین کی زندگی سے بالکل مختلف ہے۔مریم غنی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر امریکی شہریوں سے اپیل کر رہی ہیں کہ وہ افغانوں کی مدد کریں کیونکہ ان کی زندگیاںمتاثر ہو رہی ہیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close