فرار کے وقت نقدی ساتھ لیجانے کے معاملے پر اشرف غنی خود میدان میں آگئے

دبئی (پی این آئی) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی فرار کے وقت نقدی ساتھ لیجانے کے معاملےپر اشرف غنی خود میدان میں آگئے۔اس سے قبل روس نے دعویٰ کیا تھاکہ اشرف غنی افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے تھے تاہم آج متحدہ عرب امارات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اشرف غنی اور ان کے اہل خانہ امارات میں ہیں اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک میں پناہ دی گئی ہے۔اب اشرف غنی نے فیس بک پر قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پیسوں سے بھرے بیگ ساتھ لے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔انہوں نے فیس بک پر قوم سے خطاب میں کہا کہ پیسے لیکر ملک سے جانے والی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں، میں بالکل خالی ہاتھ آیا ہوں جس کی اماراتی کسٹم سے بھی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ میرے پاس اتنا بھی وقت نہیں تھا کہ اپنے جوتے تبدیل کرپاتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close