پولیس نے وبا سے متعلق خلاف ورزیوں کیخلاف کارروائیاں تیزکردیں

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 20جولائی کے بعد سے پولیس نے نوول کروناوائرس کی روک تھام اور قابو پانے سے متعلقہ خلاف ورزیوں پر 1ہزار54کیسز نمٹائے ہیں اور ان کیسز میں ملوث 1ہزار785 افراد سے نمٹا گیاہے۔وزارت عوامی تحفظ کے ترجمان لی گوژونگ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس وبا کی روک تھام اور قابو پانے میں رکاوٹ ڈالنے اور جانچ یا قرنطینہ کے عمل میں تعاون سے انکار جیسی متعلقہ خلاف ورزیوں سے نمٹنے کیلئے سخت کارروائی کررہی ہے۔لی نے کہا کہ پولیس نے چہرے کے غیر معیاری ماسک اور دیگر انسدادوائرس مواد کی پیداوار اور فروخت کرنے کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ طبی فضلے کو غیر قانونی طور پر ٹھکانے لگانے کو بھی ہدف بنایا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں نے طبی اور وبائی امراض کے ساتھ ساتھ منڈی، مالی اور سماجی نظم کو بھی متاثر کیا ہے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں