امراللہ صالح مزاحمت کر سکتے ہیں؟ ان کا پاس لڑنے کیلئے کتنے جنگجو ہیں؟ اشرف غنی کے بھائی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

کابل (پی این آئی) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے سابق نائب صدر امراللہ صالح کو سوشل میڈیا کا سیاستدان قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں حشمت غنی نے کہا کہ امراللہ صالح کے پاس لڑنے کیلئے دو بندے بھی نہیں ہیں، وہ کوئی سیاسی آدمی نہیں ہیں بلکہ صرف سوشل میڈیا پر سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنج شیر کے عمائدین بھی لڑنے کو ترجیح نہیں دے رہے۔خیال رہے کہ امراللہ صالح نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اشرف غنی کے چلے جانے کے بعد آئین کے تحت وہ ملک کے نگران صدر ہیں۔ وہ اس وقت پنج شیر میں موجود ہیں اور مزاحمت کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close