واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے تاریخ میں سب سے زیادہ امریکہ کی تذلیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ماضی میں امریکہ کو اتنی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو اور میں نہیں جانتا اسے فوجی شکست کہوں یا نفسیاتی شکست کا نام دوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے ایک خوفناک وقت ہے۔ افغانستان میں افواج بھیجنے کا فیصلہ ملک کی تاریخ کا سب سے برا فیصلہ تھا کیونکہ مجھے افغانستان کی حکومت اور اشرف غنی پر کبھی بھی بھروسہ نہیں تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں