کابل سے فرار ہونے کے بعد اشرف غنی کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی اور ان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر فضلی کے اکاؤنٹ بند کر دیے۔ اشرف غنی کابل سے فرار ہونے کے بعد نامعلوم مقام سے فیس بک پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے پہلا بیان جاری کیا تھا۔اشرف غنی نے کہا تھا کہ وہ خون ریزی کو روکنے کے لیے افغانستان سے نکلے ہیں۔ ‘اگر میں ملک میں رہتا تو بے شمار محب وطن شہری شہید ہوتے اور کابل تباہ ہو جاتا‘۔فیس بک کے مطابق گروپ سے منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ نے دری اور پشتو بولنے والے ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے تاکہ پلیٹ فارم پر مسائل کی نشاندہی میں مدد ملے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کرچکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کے بعد حملہ آوروں کی حمایت کرنے پر بند کیے گئے۔ کابل سے فرار ہونے کے بعد اشرف غنی کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close