وہ ملک جہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوتے ہی پورے ملک میں لاک ڈائون لگا دیا گیا

آکلینڈ (پی این آئی) 6 ماہ بعد کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہونے پر پورے نیوزی لینڈ میں لاک ڈاون نافذ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے کورونا وائرس کو شکست دے کر پوری دنیا کیلئے مثال بن جانے والے نیوزی لینڈ میں اب کئی ماہ بعد کورونا کا کیسز رپورٹ ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کا مبینہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک بھر میں 3 روزہ مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا۔جبکہ آک لینڈ شہر میں 7 روزہ کیلئے 7 روز کیلئے لاک ڈاون نافذ رہے گا۔ اس لاک ڈان کے دوران تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ صرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔اس حکومتی اعلان کے بعد نیوزی لینڈ کی کرنسی کی قدر میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 90 لاکھ 43 ہزار 777 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 43 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 72لاکھ 99 ہزار 618 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 73 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 219 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 77 لاکھ 55 ہزار 916 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 32 ہزار 702 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 706 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 69 ہزار 13 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close