کابل میں امریکی خاتون رپورٹر کوطالبان کے سامنے حجاب پہننا پڑ گیا

کابل(پی این آئی)امریکی ٹی وی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود ایک سینئر خاتون صحافی کلریسا وارڈ کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں اسے طالبان کے خوف سے با حجاب دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو میں افغان دارالحکومت میں آنے والے طالبان کے سامنے خواتین کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نامہ نگار نے کہا کہ طالبان جنگجو امریکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں حالانکہ ان کی طرف سے امریکا مردہ باد کا نعرہ بھی عام ہے۔خیال رہے کہ اتوار کو طالبان نے برق رفتاری سے افغانستان کو فتح کرتے ہوئے پورے ملک پر قبضہ کرلیا تھا اور وہ کابل میں داخل ہوگئے تھے۔ افغان طالبان اسلامی تعلیمات کی سخت تشریع کے قائل اور امریکا کے سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں۔دوسری جانب ازبکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی اہلکار ان کے ملک پہنچ گئے،ان میں سے تقریبا 600 افغان فوجی طیارے پر سوار تھے، جبکہ مزید 158 فوجی اتوار کو سرحد پار کر کے ان کے ملک میں داخل ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ازبک حکام نے کہا کہ انھوں نے جنوبی شہر ترمیز میں 46 فوجی طیاروں کو لینڈ کرنے پر مجبور کیا۔ازبک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق ایک افغان طیارہ اور ازبک لڑاکا طیارہ جو ساتھ ساتھ جا رہے تھے آپس میں ٹکرا گئے تاہم دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک افغان بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ایک ازبک فارم میں اترا ہوا ہے، جس میں تقریبا افغان فضائیہ کے دس اہلکار سوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں