جو بائیڈن نے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کی تصدیق کر دی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے طالبان سے مزاکرات کے اشرف غنی کے انکار کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا مؤقف درست ثابت کر دیا ہے ۔ جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اشرف غنی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کریں مگر انہوں نے اس سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ افغان فوج طالبان سے لڑے گی۔ افغانستان کی صورت حال سے متعلق اہم ترین بریفنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اشرف غنی غلط نکلے، افغان رہ نما حوصلے چھوڑ گئے اور ملک سے بھاگ نکلے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا مگر انہیں لڑنے کا عزم اور حوصلہ نہ دے سکے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر طالبان کو تنبیہ کی کہ اگر انہوں نے امریکا کے انخلاء کے منصوبے میں رکاوٹ ڈالی تو امریکا کا ردِعمل فوری ہو گا اور ہم اپنے لوگوں کا دفاع تباہ کن قوت سے کریں گے۔ جو بائیڈن نے سابق افغان حکومت کی ناکامی کی وجوہات کھل کر بیان کر دیں کہ افغان قیادت اپنے ملک کی خاطر بات چیت میں ناکام رہی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق افغان حکومت کی فوجی شکست پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ہم نے افغان فوج کو تنخواہیں تک دیں، فضائی قوت سے لیس کیا، مگر انہیں لڑنے کا عزم اور جرأت نہ دے سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close