حماس نے طالبان کو مبارکباد پیش کر دی، ایرانی صدر نے بھی اشارہ دے دیا

تہران (پی این آئی) نئے ایرانی صدر نے جہاں ایک طرف افغان طالبان کے لیے نرم گوشے کا اظہار کیا ہے وہاں فلسطین کی آزادی کے لیے لڑنے والی تنظیم حماس نے تو طالبان کو کھلے لفظوں میں مبارک باد پیش کر دی ہے۔ ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی شکست سے امن آسکتا ہے۔ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا اور شکست سے ملک میں پائیدار امن کا موقع پیدا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام قائم کرنے کے لیے ایران کوشش کرے گا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے طالبان قیادت کو مبارک باد دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close