افغان خواتین اور مہاجرین کے حقوق کی علمبردار بن کر ملالہ یوسفزئی نے جو بائیڈن اور عمران خان کو سخت ایجنڈا دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملالہ یوسفزئی افغان خواتین اور افغان مہاجرین کے حقوق کی علمبردار بن کر میدان میں نکل آئی ہے اور اس نے امریکی صدر جوبائیڈن اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے سامنے ایک سخت ایجنڈا رکھ دیا ہے۔ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو افغان شہریوں خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو افغان شہریوں کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملالہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوبھی افغان مہاجرین کے لیے سرحدیں کھولنے کے لیے خط لکھا ہے۔ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک کو افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں کھول دینی چاہئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں