اشرف غنی کی پاکستان کے کیخلاف سازشیں، صدارتی محل سے برآمد دستاویز میں اہم انکشافات

کابل(آئی این پی)سابق افغان صدر اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل سے برآمد ہونے والی دستاویز میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیلئے سوشل میڈیا ٹیم کا انکشاف سامنے آیا ہے ، یہ ٹیم اشرف غنی،حمداللہ،محب اللہ صالح نے بنا رکھی تھی،تفصیلات کے مطابق اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل سے برآمد دستاویز میں اہم انکشافات سامنے آئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف غنی،حمداللہ،محب اللہ صالح نے 170لوگوں کی سوشل میڈیاٹیم بنا رکھی تھی، سوشل میڈیا کی ٹیم کامقصدپاکستان مخالف پروپیگنڈاکرنا تھا واضح رہے کہ اتوار کے روز طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی اشرف غنی ملکی صدارت کا عہدہ چھوڑ کر افغانستان سے فرار ہوگئے تھے، ابتدائی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا تھا کہ وہ تاجکستان میں موجود ہیں لیکن اب وہاں سے تردید آچکی ہے،ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی اس وقت ازبکستان میں موجود ہیں، انہوں نے مغربی ممالک میں پناہ کی درخواست دینے کی کوششیں کیں تاہم اشرف غنی کی امریکا سے پناہ حاصل کرنے کی درخواست ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں