واحد ملک جس کے سفارتخانے کیلئے طالبان نے خود سیکیورٹی دینے کا اعلان کر دیا

کابل (پی این آئی) افغانستان میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے روسی سفارتخانے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔طالبان کے کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد روس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دیگر ممالک کے برعکس کابل میں اپنا سفارتخانہ بند نہیں کرے گا۔ روس کے سفیر نے اپنے ملک کے سرکاری میڈیا کو دیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے کہ طالبان نے کابل میں سفارتخانے کو سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے سفارتخانوں، سفارتکاروں، این جی اوز کے اہلکاروں کو سیکیورٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ان کے رویے کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے کنٹرول میں آنےس کے بعد کابل میں صورتحال مستحکم ہوگئی ہے اور طالبان جنگجو امن عامہ کی صورتحال بحال کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close