افغانستان کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں، نیا امیر المومنین کون ہو گا؟ افغان طالبان کا بڑا اعلان

اسلام (پی این آئی )ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ امیرالمومنین سے متعلق آئندہ چنددنوں میں فیصلہ ہوگا۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم افغانستان میں اسلامی حکومت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں، کئی بارکہہ چکے،افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کسی ملک میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ کسی کواپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔ افغانستان کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں،نیاامیر المومنین کون ہو گا؟ افغان طالبان کا بڑا اعلان

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close