طالبان کو امریکی بینکوں میں موجود افغان حکومت کے پیسوں تک رسائی دی جائیگی یا نہیں؟ امریکا نے فیصلہ سنا دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے طالبان کی امریکی بینکوں میں موجود افغان حکومت کے پیسے تک رسائی مسترد کردی۔خبر ایجنسی اے ایف پی نے جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے امریکی بینکوں میں موجود افغان حکومت کے پیسوں تک طالبان کی رسائی مسترد کردی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے امریکہ میں موجود اثاثے طالبان کے حوالے نہیں کیے جائیں گے۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ افغانستان کے کتنے فنڈز امریکہ میں موجود ہیں۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق رواں سال اپریل تک افغانستان کے مرکزی بینک کے پاس 9.4 ارب ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر موجود تھے جس کا بڑا حصہ ملک سے باہر بینکوں میں پڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں