کابل (آئی این پی ) طالبان نے کابل پر 20 سال بعد قبضہ کرنے کے ساتھ ہی افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا ۔ پیر کو ترجمان سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ طالبان کو ہدایت دی گئی ہے کہ بغیر اجازت کسی گھر میں داخل نہ ہوں جبکہ کسی کی جان، مال اور عزت کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں اس لیے کسی کو ہم سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ملک چھوڑنا چاہیے۔ افغانستان پر پیر 16اگست کی صبح صدارتی محل میں سورہ النصر کی تلاوت اور درود شریف کا ورد کیا گیا۔ دوسرے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تمام سفارتخانوں کو یقین دلایا ہے کہ غیرملکیوں کو کابل میں کوئی خطرہ نہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں