کابل (پی این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کا رش لگ گیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں اہلکار اور عہدیدار بھی ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل پروازیں بند ہونے سے خواہش مند افغانوں اور غیرملکیوں کو افغانستان سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ کے احاطے کی سیکیورٹی امریکی فوج نے سنبھال رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں