اسلام آباد(پی این آئی )سبکدوش افغان صدر اشرف غنی راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ہمسایہ ملک تاجکستان پہنچ گئے ہیں ،ایسے میں ہمسایہ ملک جانے سے قبل اشرف غنی کے سابق مشیر طارق فرہادی نے ایک عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اشرف غنی نے دو دن کے اندر افغانستان نہ چھوڑا تو وہ مارے جائیں گے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے کابل میں داخلے سے قبل العربیعہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر طارق فرہادی نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کریں گے،اگر صدر اشرف غنی نے کابل نہ چھوڑا تو ان کی جان کو شدید خطرہ ہے اور وہ مارے جائیں گے،اشرف غنی امریکا کے لیے کام کر رہے ہیں،اس لئے ان کو دو دن کے اندر اندر کابل چھوڑ دینا چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں