طالبان جلد امارات اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کر یں گے

کابل (پی این آئی) افغان صدر اشرف غنی کے کابل سے فرار ہو کر تاجکستان پہنچنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔طالبان قیادت کی جانب سے افغانستان میں داخلے کے حکم کے بعد طالبان جنگجوگذشتہ رات دارالحکومت میں داخل ہوگئے تھے۔ خبر رساں ادارے نے دو طالبان کمانڈروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے افغان صدارتی محل ارگ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔یورپی میڈیاکے مطابق طالبان بہت جلد کابل کے صدارتی محل سےامارت اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کریں گے۔واضح رہےکہ 2001 میں امریکی حملے سے قبل طالبان حکومت کا نام امارت اسلامیہ افغانستان تھا۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close