کوئی بھی ملک افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہ کرے، طاقتور ملک کے وزیراعظم نے دنیا سے مطالبہ کر دیا

لندن(پی این آئی)برطانونی وزیراعظم بورس جونسن نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہ کرے۔بورس جونسن کا کہنا تھا کہ حالات سے واضح ہے کہ جلد افغانستان میں نئی حکومت ہوگی،ہماری اولین ترجیح افغانستان سے اپنے سفارتی عملے کو نکالنا ہے،ہمارے سفیر اس کام کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں اب تک ہم دو ہزار سے زائد لوگوں کو اپنے ملک میں سیٹلمنٹ سکیم کے تحت پناہ دے چکے ہیں۔افغانستان کی موجودہ صورتحال کافی مشکل ہے،اسوقت بہت ضروری ہے کہ مغربی ممالک ملکر کام کریں۔ کوئی بھی ملک افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہ کرے، طاقتور ملک کے وزیراعظم نے دنیا سے مطالبہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close