بس حادثے میں 8 افراد ہلاک ، 48 زخمی

بڈاپسٹ (شِنہوا) ہنگری کے دارالحکومت کے قریب ایک بس حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 48 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔فیجر کانٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ صبح ایم 7 موٹروے پرسابادباتیان کے قریب پیش آنے والے ایک بس حادثے میں آٹھ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو افرادشدید زخمی اور چھیالیس معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی علی الصبح صبح بڈاپسٹ جانے والی ایم 7 موٹروے کے کنارے پر پیش آیا، بس پر ہنگری کی لائسنس پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ہنگامی خدمات کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود تھے اورانہو ں نے الٹ جانے والی بس سے 14 زخمیوں کو نکالنے میں مددفراہم کی ۔زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا جبکہ پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close