افغان جنگ امریکا کے پانچویں صدر تک منتقل نہیں ہونے دوں گا، جو بائیڈن کا اعلان

واشنگٹن(آن لائن )امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغان جنگ امریکا کے پانچویں صدر تک منتقل نہیں کروں گا اور نہ ہونے دوں گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلا کے لیے بھیجے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 3ہزار سے بڑھاکر 5 ہزار کردی ہے، صدر جوبائیڈن نے نیشنل سیکیورٹی ٹیم سے مشاورت کے بعد امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی مشن کے خاتمے اور عملے کی واپسی کے لیے 5 ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے جب کہ کابل کا رخ کرنے والے طالبان انخلا کے مشن میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ امریکی صدر نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اپنے فیصلے کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 4 امریکی صدور کے دور میں افغانستان میں امریکی افواج موجود رہی ہیں تاہم اب امریکا کے پانچویں صدر تک یہ جنگ منتقل نہیں کروں گا اور نہ ہونے دوں گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close