کویت نے کن کن ممالک کیلئے سفری پابندی ختم کر دی؟ کویت جانے والوں کیلئے بڑی خبرآگئی

کویت سٹی (پی این آئی)کویت نے سعودی عرب سمیت جی سی سی میں شامل ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی اور انہیں آنے کی مشروط اجازت دی ہے۔کویتی جریدے ’القبس‘ کے مطابق کویت نے فایزر، ایسٹرازینکا، موڈرنا کی دو یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک لینے والے مسافروں کے لیے اپنی بری اور سمندری سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی حکام نے سعودی عرب سمیت جی سی سی ممالک کے باشندوں کے لیے شرائط مقرر کی ہیں۔ جی سی سی کے شہریوں کو کویت پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل لیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ویکسین رپورٹ (کویت مسافر) پلیٹ فارم یا بیرونی اداروں کے منظور شدہ مراکز سے مصدقہ تحریری رپورٹ دینا ہوگی۔یاد رہے کہ کویتی حکام اس سے قبل پابندی لگائے ہوئے تھے کہ وہی سعودی شہری کویت آسکتے ہیں جن کا کوئی خونی رشتہ دار کویتی ہو اور وہ ویکسین کی دو خوراکیں لیے ہوئے ہو۔ یہ بھی پابندی تھی کہ کویت آمد پر سعودی شہری کو ہوٹل قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔سفری پابندی ختم کیے جانے کے بعد اب پی سی آر رپورٹ، ویکسین رپورٹ اور کویت مسافر پلیٹ فارم پر اندراج ضروری قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بری، بحری اور فضائی راستوں سے 2019 میں 3.66 ملین سعودی شہری کویت پہنچے تھے۔ بری راستے سے کویت پہنچنے والے سعودیوں کی شرح 94 فیصد (3.44 ملین) ریکارڈ کی گئی تھی۔ کویتی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک لاکھ 85 ہزار بحرینی سعودی عرب سے ہوتے ہوئے بری راستے سے کویت پہنچے تھے۔ جی سی سی ممالک سے کویت جانے والے شہریوں میں 88 فیصد سعودی تھے۔ سعودی عرب کے بری راستے سے کویت پہنچنے والے جی سی سی ممالک کے شہریوں کا تناسب 88 فیصد تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close