سابق صدر اشرف غنی افغانستان سے فرار، تصدیق کر دی گئی، عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل

کابل (پی این آئی) افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کے افغانستان سے فرار کی تصدیق کردی۔عبداللہ عبداللہ نے افغان عوام کے نام جاری ایک ویڈیو پیغام میں اشرف غنی کو سابق صدر کہہ کر مخاطب کیا اور تصدیق کی کہ سابق صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں۔عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے درخواست کی کہ وہ کابل میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات کیلئے مزید وقت دیں۔ انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز سے کہا کہ وہ سلامتی کے معاملے میں تعاون کریں۔ سابق صدر اشرف غنی افغانستان سے فرار، تصدیق کر دی گئی، عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close