پاکستان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرےگا یا نہیں؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پالیسی واضح کر دی

کابل(پی این آئی )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی رائے عامہ اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے ،ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، افغانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغان مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہو۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت بھی خطے کی بہتری کیلئے منفی کردار سے گریز کرے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ کابل میں سفارت خانہ کام کررہاہے ، کوئی پاکستانی پھنسا ہوا ہے تو واپس لانے کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔ پاکستان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرےگا یا نہیں؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پالیسی واضح کر دی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close