کابل میں امریکی فوج کے اڈے باگرام پرطالبان کا کنٹرول، 5 ہزار طالبان یہاں قید ہیں

کابل (پی این آئی) افغان طالبان جنگجو اتوار کے روز افغانستان کے دارالحکومت داخل ہوگئے ہیں اور انہوں نےاشرف غنی کی حکومت سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر رساں ادارے نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغان حکام نے بگرام ایئربیس طالبان کے حوالے کر دیا ہے جہاں پانچ ہزار سے زائد قیدی موجود ہیںلیکن افغانستان کی محصور حکومت کو اب بھی امید ہے کہ انتقال اقتدار کے لیے ایک عارضی حکومت قائم کی جائے گی تاہم حکومت کے پاس آپشن بہت محدود رہ گئے ہیں۔قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار مرزاکوال نے اقتدار پرامن طریقے سے عبوری حکومت کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ افغان عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، کابل شہر پر حملہ نہیں ہوگا اور عبوری حکومت کی اقتدار کی منتقل پُرامن طریقے سے ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close