کابل ائر پورٹ، پی آئی اے کے ایک طیارے کو پرواز کی اجازت مل گئی

کابل (پی این آئی) کابل ایئر پورٹ پر کئی گھنٹوں سے موجود پاکستان ایئر لائنز کے دو مسافر طیاروں میں سے ایک کو پرواز کی اجازت مل گئی ہے۔قومی ائر لائن کے ترجمان عبداللہ خان نے کابل میں پرواز کیلئے تیار پی آئی اے کے طیاروں کے انتظار کرنے کا معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طیارے پرواز کیلئے مکمل تیار تھے جب مخصوص فوجی نقل و حمل کے باعث پروازوں کی اجازت روک دی گئی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے کا پہلا جہاز پرواز کیلئے تیار ہے جو کچھ دیر میں روانہ ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پی آئی اے کے دو طیارے کابل ایئر پورٹ پر کئی گھنٹوں سے پرواز کی اجازت کے منظر کھڑے ہیں ۔ ان طیاروں میں 499 مسافر سوار ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close