کابل (پی این آئی) کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں مفت ویزے کی فراہمی جاری ہےاور ان تمام افراد کو ویزہ فراہم کیا جا رہا ہے جو دوسرے ملکوں کے سفارتخانوں کا عملہ ہے یا غیر ملکی میڈیا کے افراد جو اٖفغانستان میںاپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ کابل میں متعین پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے ویزے اور قونصلر سروسز میں توسیع کی جارہی ہے۔منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ ویزا سروسز بغیر رقم وصول کیے دی جا رہی ہیں، اضافی پروازوں کے معاملے پر پی آئی اے اور حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔منصور احمد خان نے کہا کہ غیر ملکی مشنز اور میڈیا اداروں کے عملے کو پاکستان منتقلی کی درخواست پر سہولت فراہم کر رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں