طالبان کا جلال آباد پر قبضہ ، کابل کا چاروں طرف سے گھیراؤ، جنرل دوستم فرار ہو گیا

کابل (پی این آئی) پاکستان سے ملحقہ افغان صوبوں پکتیا اور پکتیکا پر بھی طالبا ن نے قبضہ کر لیا ہے اورافغان طالبان نے کابل کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ کئی اہم شہر طالبان کے قبضے میں آ چکے ہیں۔ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت صرف کابل شہر تک محدود ہو چکی ہے۔طالبان نے کئی اہم افغان شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ شروع کر دیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود ہو گیا،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں کئی گھنٹےسے مکمل بلیک آؤٹ ہے۔دوسری جانب طالبان نے ازبک سرحد کے قریب آخری بڑے شہر مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا، طالبان اپنے پہلے دور میں مزار شریف پر قابض نہیں ہو سکے تھے۔شہر کا دفاع کرنے کی دعوے دار افغان فورسز، فیلڈ مارشل اور وار لارڈ جنرل عبدالرشید دوستم اور ملیشیا لیڈر عطاء محمد نور فرا ر ہو گئے اور ان کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔طالبان کے مسلح دستے جنرل دوستم کے شاندار محل کے اندر ویڈیوز بنا تے ہوئے قہوے اور ڈرائی فروٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وار لارڈ جنرل عبدالرشید دوستم مزار شریف سے ازبکستان فرار ہوئے ہیں، پاکستانی سرحد کے ساتھ 2 اہم صوبوں پکتیا اور پکتیکا پر بھی طالبان قبضہ کر چکے ہیں، صوبے فاریاب اور کنڑ بھی طالبان کے زیرِ اثر ہیں۔ یورپی میڈیا کے مطابق طالبان اب تک 34 میں سے 25 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close