کابل (پی این آئی) ایک طرف طالبان کی افغانستان کے مختلف شہروں پر چڑھائی جاری ہے اور انہوں نےامریکی فوج کا انخلاء مکمل ہونے سے پہلے ہی متعدد شہروں پر قبضہ کر لیا ہے دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ان کی افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ٹو نی نےبتایا کہ افغان صدر اشرف غنی سےافغانستان کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت ہوئی۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے یہ بھی بتایا کہ کشیدگی میں کمی کی امریکی سفارتی اور سیاسی کوششوں پر بھی اشرف غنی سے بات ہوئی ہے۔افغان صدر اشرف غنی نےقوم سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے استعفے پر بات کرنے سے گریز کیا تھا۔انہوں نے قورم کو دلاسا دیا تھا کہ فوج کو متحرک کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں