کابل (پی این آئی) افغانستان کے بڑے حصے پر طالبان کے قبضے کے بعد کابل انتظامیہ نے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔افغانستان کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اشرف غنی نے سیاسی اور قبائلی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں ۔ اس سلسلے میں مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں سیاسی اور قبائلی رہنما شامل ہوں گے۔ …کابل پر قبضے کا خطرہ، افغان حکومت نے طالبان کیساتھ مذاکرات کا فیصلہ کر لیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں