پاکستان کی نفرت میں نریندر مودی پاگل ہو گیا، 14اگست کو کونسا دن منانے کا اعلان کر دیا؟ پاکستان کا شدید ردِ عمل

نئی دہلی (پی این آئی)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو ’تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کا دن‘ کے طور منایا جائے گا۔دوسری طرف پاکستان نے انڈین وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی جدید ریاست اتنی زیادہ تضادات نہیں رکھتی جتنی انڈیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت رکھتی ہے۔‘سنیچر کو پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کتنی شرمناک بات ہے کہ ہندوتوا کا پرچار کرنے والے اور نفرت و تشدد پھیلانے والے کس طرح ڈھٹائی سے یکرفہ طور پر 1947 کی آزادی کے دوران ہونے والی ہجرت اور اس سے جنم لینے والے واقعات کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو ’تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کا دن‘ کے طور منایا جائے گا۔دوسری طرف پاکستان نے انڈین وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی جدید ریاست اتنی زیادہ تضادات نہیں رکھتی جتنی انڈیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت رکھتی ہے۔‘سنیچر کو پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کتنی شرمناک بات ہے کہ ہندوتوا کا پرچار کرنے والے اور نفرت و تشدد پھیلانے والے کس طرح ڈھٹائی سے یکرفہ طور پر 1947 کی آزادی کے دوران ہونے والی ہجرت اور اس سے جنم لینے والے واقعات کی بات کرتے ہیں۔‘’یہ کہانیاں آج بھی زندہ ہیں اور اس دن کو منانا ان قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔ تقسیم تاریخ کا المناک باب ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات کر کے بہت جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔‘آر ایس ایس پاکستان کے یوم آزادی کو ’اکھنڈ بھارت دیواس‘ یعنی متحد انڈیا کے دن کے طور پر مناتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close