ایک اور طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد ہلاک

انقرہ (پی این آئی) ترکی میں آگ بجھانے والا طیارہ گر گر تباہ، حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات، طیارے میں روسی اور ترک فائر فائٹر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب اور خوفناک آتشزدگی کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والا ترکی سوگ میں ڈوب گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترک کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارہ روس کی جانب سے ترکی کو فراہم کیا گیا تھا جس میں متعدد فائر فائٹر موجود تھے۔ ترک میڈیا سے موصول ہونے والی آخری اطلاعات کے مطابق طیارے میں 4 روسی جبکہ 3 ترک فائر فائٹر موجود تھے، جو حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ طیارہ حادثے کے بعد پوری ترک قوم اور حکومت کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایک اور طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close