طالبان اب تک افغانستان کے 34میں سے کتنے صوبوں پر قبضہ کرچکے ہیں؟ تفصیلات آگئیں

کابل (پی این آئی) افغانستان میں طالبان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 صوبوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے اور اب کابل کی طرف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز سے اب تک نو دنوں کے دوران طالبان نے افغانستان کے 70 فیصد حصے یا 20 صوبوں پر قبضہ کرلیا ہے۔طالبان اب تک نمروز، جوزجان (عبدالرشید دوستم کا آبائی صوبہ)، سرِ پُل، قندوز، سمنگان پر قبضہ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ فراہ، بغلان، بدخشاں اور غزنی بھی طالبان کی جھولی میں گر چکے ہیں۔افغانستان کا صوبہ ہرات (اسماعیل خان کی مزاحمت کا مرکز)، بادغیس، قندھار (طالبان کی جائے پیدائش)، غور، اروزگان بھی طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ طالبان نے زابل، لوگر (صدر اشرف غنی کا آبائی علاقہ)، پکتیا اور کنڑ کو بھی فتح کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close