افغان صدر اشرف غنی کا قریبی ساتھی نوٹوں سے بھراہوا بیگ لے کر بیرون ملک فرار ہوتے پکڑا گیا

کابل (پی این آئی) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے بعد صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی ایک ایک کرکے ملک سے فرار ہونے لگے ہیں تاہم اب حکومت نے حکومتی حکام کے فرار پر پابندی عائد کردی۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے صحافی سمیع مہدی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی کا سینئر مشیر اور ان کا سب سے قریبی ساتھی کابل ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہونا چاہتا تھا لیکن اسے ایئر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں روک دیا گیا۔ اس مشیر کے پاس مبینہ طور پر پیسوں سے بھرا ہوا بیگ بھی تھا۔سمیع مہدی کے مطابق اشرف غنی انتظامیہ نے ایئر پورٹ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کو ملک نہ چھوڑنے دیا جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے وزیر خزانہ ملک سے فرا ہو چکے ہیں جب کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں یدِ طولیٰ رکھنے والے نائب صدر امراللہ صالح کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ تاجکستان چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close