7.2 شدت کا زلزلہ، زمین کو ہلا کر رکھ دیا، شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل

کنگسٹن (پی این آئی) بحرالکاہل کے ملک ہیٹی میں 7.2 شدت کے زلزلے نے سب کچھ لرزا کر رکھ دیا۔ اس زلزلے نے جمیکا سمیت کئی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وضاحت کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سٹاف خیریت سے ہے۔امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ہیٹی میں سات سے 7.2 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کا مرکز ہیٹی کا مغربی جزیرہ نما علاقہ ہے۔ حکام کی جانب سے آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اور شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔اس زلزلے کے جھٹکے ہیٹی کے علاوہ جمیکا ، جزائر بہاماس، جمہوریہ ڈومینکن ، پورتو ریکو، ترکس اینڈ کائکوس آئی لینڈز اور کیوبا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ ہیٹی میں زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں تاہم ابتدائی طور پر زلزلے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے جمیکا میں موجود ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری قومی ٹیم کے کھلاڑی آج صبح آنے والے زلزلے سے محفوظ رہے ہیں اور پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کیلئے پرعزم ہیں۔ میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close