امریکا نے اشرف غنی سے استعفیٰ مانگ لیا

کابل (پی این آئی) امریکہ کی جانب سے افغانستان میں سیز فائر کیلئے صدر اشرف غنی کو اقتدار سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن اور وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اشرف غنی کو فون کرکے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کی موجودگی میں سیز فائر ممکن نہیں ہے۔ ان کے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد عبوری حکومت قائم کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ عبوری سیٹ اپ میں عبداللہ عبداللہ کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ امریکا نے اشرف غنی سے استعفیٰ مانگ لیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں